پٹنہ ،6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پٹنہ کے راجیو نگر علاقے میں پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان پرتشدد تصادم میں پولیس نے اب تک 100افرادکے خلاف نامزد اور 1000سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف ایف آر درج کیا ہے۔منگل کو انتظامیہ اور پولیس راجیو نگر علاقے میں 400ایکڑ ہاؤسنگ بورڈ پر غیر قانونی تعمیر ات کو ختم کرنے کے ارادے سے گئی تھی، جس کے بعد مقامی لوگوں کاغصہ بھڑک گیا۔پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپ میں مقامی افراد نے پولیس پرپتھراؤ کیا جس میں درجن سے زائد پولیس اہلکار سخت زخمی ہوئے۔ناراض افراد نے دو پولیس جیپ اور تین جے سی بی مشین کوبھی آگ کے حوالے کردیا۔
اس معاملے میں 100افرادکے خلاف نامزد اورنامعلوم1000لوگوں پر ایف آئی آردرج کی ہے اور ان پرعلاقے میں قانو نظام کواپنے ہاتھ میں لے کر پولیس پرحملے کرنے کاالزام ہے۔پٹنہ کے ڈی جی سنجے اگروال اور ایس ایس پی منو مہاراج نے کہا کہ پولیس ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر تمام لوگوں کی شناخت کر رہی ہے جو پولیس پر حملہ کرنے کا مجرم ہوگا، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔